خضدار میں دستی بم کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

618

بلوچستان کے شہر خضدار میں دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خضدار چاندنی چوک کے قریب نذیر کالونی میں ایک گھر پر دستی بم پھینکا گیا جو کہ روز دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم دھماکے کے بعد فوری طور پر ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی پولیس خضدار و دیگر حکام دھماکہ کی جگہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کیئے جارہے ہیں۔