خضدار: خاتون قتل، لاش کنویں میں پھینک دی گئی

386
فوٹو: عصا واہگ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے تین خواتین مختلف نوعیت کے وجوہات کی بنا پر قتل کیئے گئے۔ قتل ہونے والے خواتین کا تعلق پنجگور، آواران اور ضلع خضدار سے تھا۔

بلوچستان میں غیرت کے نام پر متعدد خواتین کو قتل کیا جاتا ہے مگر بیشتر واقعات بلوچستان کے ڈیرہ جات کے علاقوں میں پیش آتے ہیں۔ رواں ماہ بلوچستان کے مکران اور جھالاوان ڈویژن میں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ دنوں آواران میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک لڑکی کو قتل کیا گیا اس کے علاوہ گذشتہ روز باپ نے دو بیٹوں کے ساتھ ملکر مبینہ چوری کے الزام میں اپنی بیٹی کو قتل کیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال میں دو روز قبل ایک خاتون کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی ہے۔

پنجگور اور آواران میں پیش آنے والے واقعات کے ملزمان کو لیویز و پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم خضدار میں پیش آنے والے واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، نہ ہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہیں۔