بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین قتل ایک شخص زخمی ہوا ہے-
تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے –
پولیس کے مطابق واقعہ جھڈیر شاخ کے علاقے گوٹھ ارسلان جکھرانی میں پیش آیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے-
دوسری جانب قیدی شاخ کے علاقے میں حاجن جکھرانی نے گھریلو ربخش پر اپنی بھابھی سچل خاتون زوجہ ساجن علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا-
خیال رہے بلوچستان کے ان علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں قتل ہونے والوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد بہت ہی کم تعداد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے کٹہرے میں لاسکے ہیں۔
اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک ہزار سے زائد خواتین قتل ہوجاتے ہیں جن میں سے اکثریت کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے-
واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچادیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں-