تین مہینے بعد بھی بھائی کے باحفاظت بازیابی کے منتظر ہیں – نازیہ اکبر

509

جبری گمشدگی کے شکار عامر بلوچ کے ہمشیرہ نازیہ اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ انکے بھائی کی جبری گمشدگی کو تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں لیکن وہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں-

‏نازیہ اکبر نے بتایا کہ انکے بھائی عامر ولد اکبر کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل حب گڈانی کے قریب سے اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جب میرا بھائی اپنے کام میں مصروف تھا-

نازیہ اکبر کا کہنا تھا کہ تین مہینے سے زائد عرصہ ہوئے ہمارے بڑے بھائی عامر اکبر اور ساری گھر کی مسکراہئٹ کو پابند سلال رکھا گیا ہے ہم نے احتجاج کے مختلف طریقے اپنائے لیکن حکومت کی جانب سے ہمیں کسی نے نہیں سنا-

یاد رہے عامر اکبر کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ عامر اکبر کو تین ماہ قبل حب چوکی گڈانی کے قریب ایک پٹرول پمپ سے مقامی پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالے کردیا تھا جس کے بعد سے عامر کا کوئی پتہ نہیں-

لاپتہ عامر بلوچ کے لواحقین نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم عامر کی باحفاظت بازیابی کیلئے ایک بار پھر متعلقہ اداروں سے التجا کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے-