تربت یونیورسٹی کا ملازم جبری لاپتہ

371

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربت میں ملازمت کرنے والا بلوچ نوجوان پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری بعد جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا-

اطلاعات کے مطابق تربت یونیورسٹی میں بطور چپراسی کام کرنے والے شفیق احمد ولد دلدار کو گذشہ روز دوپہر مسلح افراد تربت بازار سے زبردستی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے-

شفیق احمد کا بنیادی تعلق کیچ شاپک سے ہیں جبکہ وہ گذشتہ تین سالوں سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربت برانچ میں چپراسی تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل دوپہر کو تربت مین بازار میں حجام کی دکان سے ریاستی فورسز اور انکے ہمراہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شفیق احمد اغواہ کیا جو ابھی تک لاپتہ ہے۔