تربت: مسلح افراد کے حملے میں ایف سی اہلکار ہلاک

707

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ایف سی اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت بازار میں ایک دکان کے سامنے پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر عابد دشتی نامی شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے