تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد

420

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پولیس نے لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر مولد ریک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والے لاش کی شناخت احمد ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش اس کے ایک رشتہ دار کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جس کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے