بیرونی سرمایہ کار بلوچستان میں سنگین نتائج کا سامنے کرینگے – گلزار امام

1593

بلوچ آزادی پسند رہنماء گلزار امام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے-

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے رہنماء گلزار امام بلوچ نے ریکوڈک پروجیکٹ پر کنیڈین سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کو بلوچ معدنیات کی لوٹ مار قرار دیتے خبردار کی ہے کہ بیرونی سرمایہ کار بلوچ معدنیات کو لوٹنے سے باز رہیں-

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز سوشل میڈیا نیٹورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی ہے-

گلزار امام بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم اور آزادی پسندوں نے بلوچ وسائل کو لوٹنے والوں پر واضح کردی ہے کہ وہ قابض کی جانب سے طے کردہ اس بیرونی سرمایہ کاری کو قبول نہیں کرتے-

گلزار امام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر بیرونی سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان سے دور رہیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرینگے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری کو بلوچ قوم کے مرضی منشی کے برخلاف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں پر کئی حملے کیے ہیں –

2018 کو ضلع چاغی میں چینی انجینئر کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جسکی زمہ داری بی ایل اے قبول کیا تھا –