بنوں: کینٹ پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

605

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کینٹ پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس سے پولیس اسٹیشن کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لیجایا گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد اعلیٰ پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے کینٹ اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں مین بازار کینٹ کے علاقے میں پولیس تھانے پر تحریک طالبان کے مجاہدین نے گرنیڈوں سے حملہ کیا، جس میں پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔