بمبور جھڑپ میں شہید سرمچار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ یو بی اے

1022

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز بمبور میں قابض دشمن کے فورسز اور تنظیم کے گشتی سامنا ہوا جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی۔

قابض دشمن اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ میں سرمچاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دفاع کی جبکہ جھڑپ کے دوران سرمچار جان محمد مری عرف بیرین بلوچ شدید زخمی ہوئے جو بعد میں جام شہادت نوش کر گئے۔ جان محمد مری 2013 سے تنظیم سے وابستہ تھے وہ بے بہا جنگی صلاحیتوں کے مالک اور ایک نڈر بلوچ فرزند تھے، مختلف محاذوں پہ دشمن کو شکست دے چکے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہید جان محمد مری کو اسکے حُب الوطنی اور لازوال قربانی پہ ایک مرتبہ پھر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قربانیوں کا تسلسل آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئیگا۔