بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

883
تصاویر: انسٹاگرام

بالی وڈ سلیبریٹیز کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔ اگرچہ فنکاروں کے معاوضوں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا تاہم ایک بات تو واضح ہے کہ جس اداکار یا اداکارہ کو لوگ جتنا پسند کرتے ہیں ان کو فلموں میں زیادہ کاسٹ کیا جاتا ہے اور پھر ان کے معاوضے بھی دیگر فنکاروں کی نسبت بہتر ہوتے ہیں۔

انڈین ویب سائٹ بالی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق دیپکا پاڈوکون اندازاً ایک فلم کا 15 سے 30 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ وہ اس وقت فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

کنگنا رناوت بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ہمیشہ سر فہرست رہی ہیں۔ اپنی ہٹ فلم تھیلاوی کے لیے اداکارہ نے مبینہ طور پر 27 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا۔

پرینکا چوپڑا ایک عالمی سٹار بن چکی ہیں اور انڈین فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں سے ایک ہیں۔ پرینکا اپنے اگلے بالی وڈ پروجیکٹ کے لیے 15 کروڑ سے 25 کروڑ روپے کے درمیان معاوضہ لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے خود کو انڈسٹری میں ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر منوایا ہے اور وہ فی فلم 23 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی نے ان کے سٹارڈم میں اضافہ کر دیا ہے۔

کترینہ کیف کا معاوضہ بھی مبینہ طور پر 15 سے 25 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور کے ایک فلم میں سیتا کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے معاضہ مانگنے پر کافی بحث ہوئی تھی۔

انوشکا شرما بھی ان ٹاپ اداکاراؤں میں شامل ہیں جو مبینہ طور پر فی فلم 7 سے 10 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔