اسلام آباد: محسن داوڑ، ایمان مزاری اور دیگر بلوچ طلباء پر بغاوت کا مقدمہ درج

718

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ طلباء کے احتجاج میں شرکت پر پاکستان کے وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور دیگر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے –

یاد رہے کہ اسلام آباد میں زیر تعلیم بلوچ طلباء نے یکم مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کی جبکہ احتجاج میں شامل طلباء کے موبائل موبائل چھینے گئے۔

ذرائع کے مطابق رکن پاکستان اسمبلی محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سینکڑوں طلباء کے نام کو بھی اس مقدمہ شامل کیا گیا ہے –

پولیس ذرائع کے مطابق بغاوت اور بلوے کی دفعات مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگانے پر لگائی گئے ہیں۔ اسلام آباد کےتھانہ کوہسار میں بغاوت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔