اسلام آباد :حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری

409

اسلام آباد میں بلوچ طلباء احتجاجی کیمپ شدید بارش کے باوجود تیسرے روز جاری رہا، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے کیمپ آکر بلوچ طلباء سے اظہار یکجہتی کی-

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے کیمپ بلوچ طلباء کونسل کی جانب سے لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ سمیت دیگر بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم کی گئی ہے-

یاد رہے حفیظ بلوچ کو گذشتہ ماہ خضدار سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا تھا، حفیظ بلوچ کے دوستوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حفیظ کی جبری گمشدگی میں پاکستانی فورسز کی حاضر سروس میجر مرتضیٰ نامی شخص ملوث ہے-

دریں اثناء لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں اسلام آباد میں احتجاج پر بیٹھے طلباء سے اظہار یکجہتی کے طور پر پیس واک کا انعقاد کیا گیا ہے-