اسلام آباد میں بلوچ طلباء کی جانب سے جبری گمشدگی کے شکار ساتھی طالب علم حفیظ بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے قائم کیمپ دوسرے روز جاری رہا –
اسلام آباد پریس کلب کے سامنے کیمپ بلوچ طلباء کونسل کی جانب سے قائم کی گئی ہے-
حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طلباء کے جانب سے گذشتہ روز اسلام آباد میں دیگر طلباء تنظیموں سول سوسائٹی کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی تھی جہاں پولیس نے ریلی میں موجود مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا-
یاد رہے حفیظ بلوچ کو گذشتہ مہینے خضدار سے اس وقت حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا جب وہ ایک اکیڈمی میں بچوں کو پڑھا رہے تھے جبکہ حفیظ بلوچ اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی میں ایم فل کے طالب علم ہیں-
مظاہرین کے مطابق حفیظ بلوچ کو ریاستی فورسز کے ایک میجر نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے جبکہ طلباء مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ریاستی فورسز بلوچستان میں طلباء کی جبری گمشدگی کا سلسلہ بند کرکے لاپتہ ساتھی طلباء کو فوری منظر عام پر لیکر آئے-