گلزار دوست تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کے 120 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہوشاپ پہنچ گئے۔ جہاں ہیرونک اور تجابان کے مقامات پر سینکڑوں خواتین اور بچوں سمیت نوجوان و بزرگوں نے ان کا استقبال کیا۔
گلزار دوست کے مطابق پاؤں میں سوجن اور آبلے پڑنے کے باوجود وہ آج رات تک بالگتر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ گلزار دوست نے 27 فروری سے لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف اور سیکیورٹی فورسز کی رویے اور آبادیوں کے اندر قائم چوکی و چیک پوسٹس کے خلاف پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں۔