تربت: طالب علموں کے جبری گمشدگی کیخلاف سی پیک روڈ احتجاجاً بند

407

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے چار طالب علموں کی جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے احتجاجاً تربت کوئٹہ سی پیک روڈ بند کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق لاپتہ کئے گئے چاروں نوجوان طالب علم ہیں جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔ لاپتہ کئے گئے نوجوانوں میں شفیع ولد دلدار، نعیم ولد رحمت، غلام جان ولد صالح محمد اور اکبر ولد ماسٹر اسلم شامل ہیں۔

لواحقین کے مطابق ان چاروں کو فورسز نے رواں مہینے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کیا جب وہ یونیورسٹی جارہے تھے جبکہ ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے ہیں کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان چاروں طالب علموں کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔