یوکرین :روس اور یوکرین افواج میں جھڑپیں جاری

702

یورپی ممالک یوکرین اور روس میں رات گئے چھڑنے والی جنگ جاری ہے جبکہ روسی افواج یوکرین دارالحکومت “کیو” کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے مختلف مقامات پر بمباری کررہے ہیں-

روسی خبر رساں ادارے آر ٹی پر شائع ویڈیوز کے مطابق روسی افواج یوکرینین دارالحکومت کیو، میں جوہری پلانٹ کے قریب بمباری کررہے ہیں تاہم آر ٹی، نے ویڈیوز کی اصلی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے-

دوسری جانب یوکرینن شہری مختلف علاقوں سے ہجرت کرکے قریبی ممالک سمیت دیگر شہروں میں پناہ لے رہے ہیں جبکہ یوکرینن صدر ولودومیر اولیکسیندرویچ زیلینسکی نے اپنے پیغام میں دنیا کو روسی قبضہ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مدد کی درخواست کی ہے-

یاد رہے گذشتہ کئی روز سے روس اور یوکرینن تنازعہ میں بیانات کا سلسلہ جاری تھا تاہم رات گئے روسی افواج نے یوکرین کے باغی علاقوں میں پیش قدمی شروع کردی۔ عالمی میڈیا میں دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے-

یوکرینن صدر ولودومیر اولیکسیندرویچ زیلینسکی نے یورپ سمیت نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روسی جنگ کو روکنے کے لئے یوکرین افواج کی مدد کی جائے بصورت دیگر روسی غضب یورپ بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیگا تاہم یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندیوں کے سواء کسی قسم کی فوجی کاروائی عمل سامنے نہیں آسکی ہے-

اقوام متحدہ، امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک نے روس کو یوکرین میں فوری طور پر فوجی آپریشن روکنے کا کہا ہے تاہم دوسری جانب روسی حکومت نے یوکرین کے علاقوں میں امن افواج داخل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے “کیو” پر بمباری کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے-