ہرنائی: پہلا آل بلوچستان مرحوم بابل جان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جاری

278

ہرنائی پہلا آل بلوچستان مرحوم بابل جان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ہرنائی کے آٹھویں میچ میں نوحصار یونائٹڈ فٹ بال کلب کوئٹہ نے مسلم فٹ بال کلب پشین کو 0-3 گول سے شکست دے کر اگلے راوُنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ شاندار میچ نوحصار یونائٹڈ فٹ بال کلب کوئٹہ نے مسلم فٹ بال کلب پشین کے درمیان افغان فٹ بال کلب کے گراوُنڈ ہرنائی میں کھیلا۔

دوران میں میچ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ تاہم آخرکار یہ میچ نوحصار یونائٹڈ فٹ بال کلب کوئٹہ نے 0-3 گولوں اس میچ کو اپنے نام کرلیا۔

اس میچ کے مہمان خاص چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی سلیم اللہ خان اور سپورٹس آفیسر ہرنائی محمدالدین ترین تھے۔