ہرنائی: پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ

1096

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے 135 کلو میٹر واقعہ ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا –

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کھوسٹ کے علاقے میں واقع فورسز کیمپ کو نشانہ بنایا – حملے سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے –

تاہم عسکری ذرائع نے ابتک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے –

خیال رہے کہ ہرنائی اور گرد نواح میں اس سے پہلے بھی سیکورٹی فورسز پر جان لیوا حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک مسلح آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہیں – آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –