گوادر کتب میلہ کا آغاز، لوگوں کی کثیر تعداد میں شریک

405

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آر سی ڈی سی گوادر کے زیر اہتمام علمی ادبی اور کتابوں کے میلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے، چار روزہ ساتویں کتاب میلہ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر عبدالغفور کلمتی نے فیتہ کاٹ کر دیا-

اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر، صوبائی وزیرپلانینگ اینڈ ڈیولپمنٹ ظہور احمد بلیدی، ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ، وائس چانسلر پروفیسرعبدالرزاق صابر اور دیگر موجود تھے ۔

کتب میلہ کے افتتاحی تقریب میں سیلم کرد، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے ایگزیکٹو ممبر احد آغا اے این پی کے مرکزی کمیٹی کے ڈاکٹر عسیی خان جوگیزی شریک تھے –

کتب میلہ میں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی ۔

اس کتاب میلہ 2022 میں مختلف پبلکیشنز نے اپنے اپنے کتابوں کے اسٹالز سجا دیئے۔ کتاب میلہ میں علمی و ادبی، لسانی سیاسی و سماجی، ثقافتی اور خواتین کی زندگیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو اور مکالمے ہونگے –

ذرائع کے مطابق کتب میلہ میں ملک بھر سے شعراء ،ادیب، فنکار اور کتابوں کے مصنف شرکت کریں گے ۔ جبکہ آرٹ کے فروغ کے لیے بلوچستان بھر سے مختلف آرٹسٹوں کے شاہکار کتب میلہ گوادر میں نمائش کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کتاب کی اہمیت سے متعلق روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں کتب بینی کو اہمیت دیتے ہیں وہ قومیں کھبی بھی ختم نہیں ہوتی کتابوں سے محبت کو اولیت دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کتابیں انسانی ذہن کو غذا فراہم کرتی ہیں جس سے انسان اپنے سماج کو سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔