گوادر: پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنا، ٹریفک کی روانی معطل

452

جمعرات کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے تحصیل پسنی میں زیروپوائنٹ کے مقام پر ماہیگروں کی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے –

حق دو تحریک کی اپیل پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی ماہیگیروں نے پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیتے ہوئے مکران اور کراچی کو ملانے والی سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لئیے معطل کردی –

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گوادر دھرنے کے اختتام پر حکومت بلوچستان اپنے مطالبات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا ہے اور ہمارے بنیادی مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے –

انہوں نے کہا کہ بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سرحدی کاروبار پر بندش ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر عوامی تذلیل بھی جاری ہے –

مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر سنجیدگی نہیں دیکھائی تو غیر معینہ مدت کے لئے گوادر پورٹ کے سامنے دھرنے دینگے –