بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں کے امبریلا آرگنائزیشن بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کے علاقے بدوک میں براس کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کونشانہ بنایا جس کی ذمہ داری براس قبول کرتی ہے۔
ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر کے سرمچاروں نے آج بروز اتوار مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک کے مقام پر دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد دشمن فوج کے ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے تاہم براس کے سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ سرمچاروں کے شہری اور پہاڑی محازوں پر کامیاب حملوں کے بعد شکست خوردہ دشمن ریاست عام آبادیوں پر فوجی آپریشن اور لوگوں خصوصاً بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کررہی ہے، اس طرح کے لشکر کشی سے بلوچ قوم کو زیرعتاب لانا دشمن کی بھول ہے جبکہ شکست دشمن کا مقدر ہے۔
بلوچ خان کا کہنا تھا کہ قبضہ گیر پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر بلوچ سرمچاروں کے حملے شدت کیساتھ جاری رہیں گے اور بلوچ قوم پر ہونے والے ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا۔