گوادر: مسلح افراد کا فورسز کے کیمپ پر حملہ

941

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

حملہ ساحلی شہر چب ریکانی میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے حملہ میں مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کئے ہیں۔

تاہم حملے کی تصدیق حکام نے تاحال نہیں کی ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔