بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر ٹریڈ یونین کا احتجاج، بارڈر ٹریڈ یونین کے صدر امان اللہ کلانچی، نائب صدر زاہد کلانچی اور پریس سیکریٹری ملا جمیل کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔
اس موقع پر بارڈرٹریڈ یونین کےصدر امان اللہ کلانچی و دیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹانی ہور اور تحصیل جیونی کے بارڈرحدود میں صرف چھوٹی گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ گوادر کے مقامی افراد کو کاروبار کی اجازت دی جائے –
انہوں نے کہا کہ جیونی اور کنٹانی ہور بارڈر تک بڑی گاڑیوں اور آئل ٹینکرز کے جانے پرپابندی عائد کی جائے-
انکا کہنا تھا کہ گذشتہ آبی بحران کے دوران واٹر ٹینکرز کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کئے گئے وہ فوری طور پر ادا کئیے جائیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر علی مظاہرین کے دھرنے میں پہنچ گئے اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کرتے ہوئے دو دن میں معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر مظاہرین نے اس یقین دہانی پردھرنا اور احتجاج ختم کردیا۔