کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

400

پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ سے مزید دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں گذشتہ شب رات گئے فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت یاسر ولد ناصر اور واجو ولد مزار سکنہ مند ہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے رواں ماہ فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے واقعات تیزی کے ساتھ جاری ہیں جن کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں میں تشویش پایا جارہا ہے۔