کیچ: فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ

975

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو کولواہ کے علاقے ڈنڈار ڈل کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال عسکری ذرائع نے باضابطہ نہیں کی ہے۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے فورا بعد ہیلی کاپٹر مذکورہ جگہ پہ پہنچ گئے اور شدید شیلنگ اور بمباری کی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے