بلوچستان کے ضلع کچھی میں بدھ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان اور سندھ کو ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل کر دی –
تفصیلات کے مطابق سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف ضلع کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاً شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے سندھ، بلوچستان نیشنل ہائی وے ڈھاڈر کے مقام پر ٹریفک کے لئے مکمل بند ہے –
واقعہ میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرین نے غیر معینہ مدت کے لئے سندھ بلوچستان شاہراہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے-
احتجاجی مظاہرین کے مطابق اعوان برداری اور علاقہ ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے افراد کا سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے پر دھرنا جاری ہے –
یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں گزشتہ سال 12 نومبر کو فائرنگ کے ایک واقعہ میں اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا گیا تھا-
جس کی ایف آئی آر میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور موجودہ برسراقتدار جماعت باپ کے رہنماء عاصم کرد گیلو میں نامزد ہیں –