کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار ہلاک

574

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں آج بروز جمعہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ بھوسہ منڈی چوک بسم اللہ ہوٹل کے سامنے پیش آیا ہے۔

فائرنگ کی زد میں آنے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل علی اصغر، اے ایس آئی رحمت اللہ اور ڈرائیور قربان علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔