کوئٹہ سے خاتون کی لاش برآمد

572

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کچلاک جلوگیر کے قریب روڈ کے کنارے ایک خاتون کی نعش ملی ہے –

ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کیلئے چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے –

تاہم قتل کی وجوہات اور دیگر معلومات کے لئے انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے –

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے سبزی روڑ نورزئی چوک کے قریب سے ایک کمسن لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔

بلوچستان میں لاشیں تواتر کے ساتھ برآمد ہورہے ہیں گذشتہ روز ایدھی حکام کی جانب سے شہر سے ملنے والی 6 لاوارث میتیوں کو دشت قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں متعدد ایسی لاشیں برآمد ہوتی ہیں جو مسخ ہوتی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوتی لیکن انہیں ڈی این اے ٹیسٹ جیسی شناخت کے مراحل سے گزارے بغیر لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے جن پر شبہ ہوتا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی لاشیں ہیں۔

ایک دہائی قبل بلوچستان علاقے خضدار کے توتک میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ہیں جن میں لاپتہ افراد کی لاشیں شناخت کی گئیں جبکہ اس کے علاوہ پنجگور ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے وقتاً فوقتاً اس طرح کے اجتماعی قبروں سے لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔