کوئٹہ: دو مختلف واقعات میں سات افراد زخمی، ایک ہلاک

362

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں چھ بچوں سمیت سات افراد زخمی جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس سلنڈر دھماکہ میں چھ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جبکہ کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں ایک شخص نے گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔ خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت عرفان ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کوچیھپا ایمبولینس کے ذریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خودکشی کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔