کوئٹہ: اکبر آسکانی سے فشریز کی وزارت واپس لے لی گئی

958

بدھ کے روز چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے جاری شدہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر فشریز حاجی اکبر آسکانی کو ان کی وزارت سے ہٹادیا گیا ہے-

ذرائع کے مطابق قدوس بزنجو کی کابینہ میں شدید اختلافات ہیں اور آئندہ چند روز میں چار اور وزرا سے قلمبند واپس لیے جائیں گے –

یاد رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ حق دو تحریک کے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں میں وزیر فشریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ میں بھتہ خوری کے الزامات بھی لگائے گئے – گذشتہ دنوں ایک غیر مقامی ٹرالر کی حراست میں لینے اور اسے مبینہ طور پر فرار کروانے کے بعد اکبر آسکانی کے خلاف حق دو تحریک نے بھی استعفی دینے کا مطالبہ کیا تھا –

دوسری جانب مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اکبر آسکانی سے فشریز وزرات کی محکمہ واپس لینے کو خوش آئند قرار دیا ہے –