کوئٹہ اور پنجگور میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد قتل، ایک زخمی

410

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع پنجگور میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں دو افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ ٹیکسی سٹینڈ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جسکی شناخت عبدالقیوم ولد محمد نعیم سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

کوئٹہ ہی کے علاقے ہزارگنجی کلی رئیسانی میں ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

میت کو ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت شیر محد بڑیچ سکنہ کلی رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء ادھر پنجگور کے علاقے تسپ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صدام الٰہی نامی شخص کو زخمی کردیا جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔