بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان نے میڈیا کو جای کردہ بیان میں کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اس وقت دستی بم سے نشانہ بنایا جب وہ بازار میں گشت کر رہے تھے۔ اس حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لاپتہ بے گناہ بلوچوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرنے میں براہ راست ملوث ہے ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ فورس میں بھرتی سے گریز کریں اور عوام فورسز کے قافلوں سے دور رہیں ہم ان کو کبھی بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔