ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک تین زخمی

560

ڈیرہ مراد جمالی بس اڈے کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق بس اڈے کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دلداد علی ولد جانی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں امداد علی ولد بچل ابڑو، غلام مرتضٰی ابڑو اور بنجھل بخش ابڑو شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کےلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تاہم دھماکہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔