ڈیرہ بگٹی: مکینوں کا گیس کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

299

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں قائم گیس و دیگر قدرتی معدنیات نکالنے والے کمپنی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی-

ڈیرہ بگٹی مکینوں کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) کی جانب سے دیگر صوبوں کو گیس کی فراہمی اور ڈیرہ بگٹی میں گیس نا ہونے سمیت پی پی ایل کمپنی میں مقامی افراد کے بجائے پنجاب اور دیگر شہروں کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی-

احتجاجی ریلی یوتھ کونسل ڈیرہ بگٹی کے جانب سے نکالی گئی مظاہرین نے پی پی ایل کے دفتر کے سامنے دھرنا دیکر غیر مقامی افسران اور مزدوروں کا راستہ بلاک کردیا-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے برآمد ہونے والی گیس پورے پنجاب سمیت پاکستان کے کارخانوں میں استعمال ہوتا ہے وہاں گھر گھر میں ڈیرہ بگٹی سے گیس فراہم کی جاتی ہے دوسری طرف بلوچستان کے چھوٹے شہر اور قصبوں میں گیس نہیں ہوتی اور اس دؤر میں بھی بلوچستان کے لوگ جنگل کے لکڑیاں اکھٹے کرنے میں مجبور ہیں۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوان انجینئرز و دیگر ڈپلومہ ہولڈرز شامل تھے-

مظاہرین کا کہا کہ ایک طرف بلوچستان کے مقامی تعلیم یافتہ انجینئر اور ڈپلومہ ہولڈرز بے روزگار ہیں دوسری طرف پی پی ایل کمپنی مقامی افراد کی بجائے پنجاب اور سندھ کے لوگوں کو بلوچستان میں نوکریاں تقسیم کردیتا ہے-

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ یہ نا انصافی صرف بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ رواں رکھا گیا ہے بلوچستان میں قائم کمپنیاں اپنے رویہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے مقامی افراد کی حق تلفی بند کرے-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کے ساتھ اپنے معاہدے پر عمل کرکے ڈیرہ بگٹی کے تعلیم یافتہ لوگوں کو ہر دو سال 25 انجینئر اور ڈپلومہ ہولڈرز کو نوکریاں دے ورنہ احتجاج کا سلسلہ مزید تیز کردیا جائے گا-