ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کے مابین جھڑپ، ایک ہلاک

468

ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں سرکاری حمایت یافتہ گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک کارندہ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

جھڑپ ڈیرہ بگٹی میں ڈل ٹوبانی کے مقام پر پیش آیا ہے، زخمی و ہلاک ہونے والوں کا تعلق نوسانی بلوچانزئی بتایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے ڈیرہ بگٹی میں مذکورہ گروہ پہ حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔

گذشتہ دنوں بم حملے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے، تاہم گذشتہ دنوں اور آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔