ڈاکٹر عبدالحئی اب اس دنیا میں نہیں رہے

657

بزرگ بلوچ سیاسی رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ روڈ حادثے میں جانبحق ہوگئے۔

بلوچ بزرگ رہنماء پنجاب کے شہر بہاولپور میں روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء تھے اور ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین ہونے کا اعزار بھی حاصل ہے۔

عبدالحئی بلوچ بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ این ڈی پی کے ایک دھڑے کی صدارت کررہے تھے۔