چمن : پاکستان اور افغان فورسز میں جھڑپ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

768

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چمن سرحد پر طالبان فورسز اور پاکستانی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے- دونوں جانب سے بھاری مقدار میں اسلحہ کی آزادانہ استعمال کے بعد باڈر پر آمد رفت کو بند کردیا گیا ہے-

مقامی صحافی کے مطابق جمعرات کے روز سرحد پر نافذ دونوں ممالک کے اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم واقعہ میں دونوں جانب سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے-

دوسری جانب افغانستان سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کے بعد افغان طالبان فورسز کی ایک بڑی تعداد سرحد پر تعینات کردی گئی ہے تاہم اس جھڑپ کی وجوہات اور تفصیلات دونوں جانب سے سرکاری سطح پر جاری نہیں کی گئی ہیں-

یاد رہے پاکستان اور افغان فورسز میں سرحدی گشیدگی وقتاً فوقتاً جاری رہا ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہیں-

جبکہ افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان متنازعہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ پر بھی افغانستان کا اعتراض ہمیشہ سے برقرار ہے جس کے باعث کئی مواقع پر دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا ہیں-