پنجگور و نوشکی میں جھڑپ تاحال جاری

2196

گذشتہ شام کو پنجگور اور نوشکی میں شروع ہونے والا جھڑپ تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور تاحال مضبوط پوزیشن پہ موجود ہیں جبکہ حملہ تاحال جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجگور ایف سی کیمپ کے اندر فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حملہ آوروں نے پنجگور میں ایک ہیلی کاپٹر اور فوجی بکتر بند گاڑی کو بھی آج صبح نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب پنجگور ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک اعلامیہ میں عوام سے کہا ہے کہ وہ پنجگور کے حالات کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں اور جو بھی صورت حال ہوگی ضلعی انتظامیہ انہیں آگاہ کرے گی۔