پنجگور و نوشکی فوجی کیمپ تاحال مجید بریگیڈ کے قبضے میں ہیں- بی ایل اے

2335

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ پنجگور اور نوشکی کے فوجی کیمپوں کا ایک وسیع حصہ دس گھنٹے گذرنے کے باوجود تاحال بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے فدائین کے زیر کنٹرول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ فدائین ابتک 100 سے زائد قابض فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور کیمپ کا اندرونی حصہ تباہ کرچکے ہیں۔ بلوچ فدائین سے مقابلہ کرنے کیلئے قابض مختلف علاقوں سے تازہ دم دستے بلاچکی ہے لیکن فدائین کیمپ کے اہم حصوں پر قبضہ جمانے کے بعد فوج کی پیشقدمی روکے ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچ فدائین کے اس وسیع پیمانے کے کامیاب حملے کو چھپانے کیلئے میڈیا رپورٹنگ پر پابندی عائد کی جاچکی ہےاور مذکورہ علاقوں میں ٹیلی کام نیٹورک بند کی گئی ہے، جبکہ قابض فوج کا ادارہ آئی ایس پی آر فدائین کے اس شدید حملے کو روکنے کا دعویٰ کررہی ہے، جو جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جنگ تاحال شدت کیساتھ جاری ہے۔