بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے جبکہ پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وشبود اور چتکان سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والوں میں مہتشم جو وشبود کے رہائشی ہیں انہوں نے گلے میں پھندا لگا اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
دوسری جانب چتکان سے ندیم ابدال نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
قتل ہونے والا شخص ندیم ابدال کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا مقامی افراد کے مطابق مذکورہ ذہنی معزور شخص کو گذشتہ روز فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔