پنجگور: عوام کو ریلیف دیا جائے – علاقائی عمائدین کا چیف سیکرٹری سے ملاقات

262

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ پنجگور کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور علاقائی عمائدین سے ملاقات کی-

اس موقع پر علاقائی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے انہیں اپنے مسائل پیش کیے، جس میں ایران بارڈر کےآسان طریقے سے کاروبار، پاکستانی آرمی چیف کے احکامات بارڈر پر راشن و تیل کے فری ہونے کی ایمپلیمنٹ پروم پنجگور بجلی کے مسئلے اور امن و امان کے حوالے سے کفتگو ہوئی –

اس موقع پر حق دو تحریک پنجگور کے سربراہ و سابق صوبائی وزیر غلام جان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جہد و جہد سے آج مکران میں کسی حد تک تبدیلی ہوئی ہے جس کی بدولت سے پاک ایران بارڈر پر تیل کے کاروباری لوگوں کو ریلیف ملی ہے –

انہوں نے کہا ہے کہ بارڈر کے کاروبار کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی حوالگی خوش آئند اقدام ہے اور حق دو تحریک کا ایک اہم مطالبہ تھا اسی امید کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بارڈر کے کاروبار و سسٹم کو صاف و شفاف طریقے سے چلائیں گے اور یہ بھی مطالبہ تھا کہ صوبائی و وفاقی ادارے پنجگور کے کاروبار سے پیدا ہونے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے جیرک پروم ٹو پنجگور کے ساتھ گر ٹو پنجگور گزبستان ٹو پنجگور کے گیٹ کو کھول کر عوام کو سہولت دیں گے-

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے تحصیل پروم ایران بارڈر سے متصل کاروباری زون ہے لیکن وہاں گذشتہ دور حکومت نے کروڑوں روپے کے بجٹ سے بجلی کی بحالی کا کام شروع کرکے چھوڑ دیا گیاجس کی وجہ سے کام روکا ہوا ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور بلخصوص مکران کے لوگ اس جدید دور میں بجلی سے محروم ہیں ہر ماہ بعد ایرانی احکام کی جانب سے انہیں مہینوں تک بند کیا جاتاہے جس سے شدید کرب کا سامنا ہے-

انکا کہنا تھا کہ پنجگور میں آئے روز چوری ڈکیتی گاڑیوں کی لوٹ مار سے شہری شدید پریشان ہیں-