پنجگور : ایف سی ہیڈ کوارٹر میں جنگ تاحال جاری، شہر میں کرفیو نافذ

2268

پنجگور شہر میں پاکستانی فورسز نے مکمل کرفیو نافذ کردی ہے جبکہ شہر میں وقفہ وقفہ سے دھماکوں کی آواز گونج رہی ہے-

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں ایف سی ہیڈ کواٹر پر حملے کے بعد شہر میں مکمل طور پر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور شہریوں کی گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے، پولیس اور لیویز کو بھی ایف سی کی جانب سے شہر میں کسی بھی نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے-

علاقہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے پنجگور کے چتکان بازار سے 7 شہریوں کو بھی حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گیا ہے-

یاد رہے گذشتہ شب سے ایف سی ہیڈ کواٹر چتکان مجید برگیڈ کے حملے کی زد میں ہے ، گذشتہ رات سے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز جاری رہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے شہر کے فضاء میں جاسوسی طیاروں کی اڑان جاری ہے جبکہ حملہ آور اب بھی ایف سی کیمپ کے اندر موجود ہیں-

تازرہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے چار ہیلی کاپٹر ایف سی ہیڈ کواٹر کے اندر موجود حملہ آوروں کی پوزیشن پر بمباری کی کررہے ہیں۔