پنجگور ایف سی کیمپ تیسرے روز بھی مجید بریگیڈ کے زیر کنٹرول ہے – بی ایل اے

2037

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے آفیشل چینل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور ایف سی کیمپ پر بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کے قبضے کو 60 گھنٹوں سے زائد کا وقت مکمل ہوگیا ہے اور کیمپ بدستور بلوچ فدائین کے مضبوط قبضے میں ہے۔

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض پاکستان آرمی کی ایس ایس جی کمانڈوز نے تقریبا پانچ گھنٹے قبل کیمپ میں داخل ہونے کی ایک بار پھر کوشش کی جسے بلوچ فدائین نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنادیا اور دشمن کو مزید جانی نقصان سے دوچار کیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ابتک فدائین تقریباً 80 فوجی اہلکار محض پنجگور میں ہلاک کرچکے ہیں۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پنجگور کیمپ پر قبضہ دو فروری کی شام 8 بجے سے شروع ہوا جو آج 5 فروری صبح 7 بجے تک مضبوطی سے قائم ہے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔