پاکستان ہندوستان میں مداخلت کے بجائے بلوچ و دیگر مسائل کو دیکھ لیں-اویسی

669

انڈیا میں حیدرآباد سے رکن پارلیمان اور مسلمانوں کے نامور رہنماء اسدالدین اویسی نے ہندوستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے بلکہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے وہاں بہت مسائل ہیں –

انہوں نے کہا کہ بلوچوں سمیت دیگر کئی اہم مسئلے ہیں انہیں دیکھو ہم اپنے گھر کا مسئلہ خود حل کرسکتے ہیں –

اویسی نے بلوچستان میں بلوچ اور پاکستان میں دیگر مذہبی اقلیتوں کے حقوق سے متعلق پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملالہ پر حملہ ہوا اور اسے پاکستان میں پڑھنے نہیں دیا گیا –

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود کئی مسائل میں گرا ہے لیکن اسکو دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کا شوق ہے –

یاد رہے کہ رواں ہفتے انڈین ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کالج جانے والی مسکان نامی طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے بعد پاکستان میں بھی ایک بحث شروع کی گی تھی –

جس پر ہندوستان میں کئی مسلم رہنماؤں کو میڈیا میں سوالات کیے گئے کہ پاکستان یہاں کے معاملات میں کیوں مداخلت کرتا ہے اسی تناظر میں مولانا اویس الدین اویسی نے بیان دیتے ہوئے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا –