نوشکی: فورسز کے ہاتھوں دو افراد حراست بعد لاپتہ

564

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

دونوں افراد کو نوشکی کلی جمالدینی سے حراست میں لیا گیا دونوں نوجوانوں کی شناخت عاصم اور وحید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ نوشکی میں گذشتہ تین دنوں سے مواصلاتی نظام بند ہے دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔