نوشکی ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ایف آئی آر مجید بریگیڈ کے خلاف درج

987

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں رواں ماہ ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کی گئی –

تفصیلات کے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلی گئی-ایف آئی آر ایف سی اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی رخشان ڈویژن میں درج کرلی گئی، ایف آئی آر میں مجید بریگیڈ اور دیگر معاونت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں-

ایف آئی آر میں ہلاک فورسز اہلکاروں کے علاوہ حملہ آوروں سے برآمد سامان سمیت دیگر تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں-

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دو فروری کو بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں پاکستانی فورسز کے دو ہیڈکوارٹرز پر حملے کیے گئے تھے جنکی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے قبول کی تھی – ترجمان بی ایل اے نے ان حملوں ایک سو سے زائد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ ترجمان نے بتایا کہ حملہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے کی ہے جو خودکش حملہ آوروں پر مشتمل ہوتی ہے۔