مجید بریگیڈ کا نوشکی میں آپریشن مکمل، پنجگور میں تاحال جاری ہے۔ بی ایل اے

2755

بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے بلوچ لبریشن آرمی کی آفیشل چینل ہکل پر اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کا نوشکی ایف سی ہیڈکوارٹرز پر آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے –

جئیند بلوچ نے کہا کہ اس آپریشن میں مجید بریگیڈ سے منسلک انکے 9 فدائین نے حصہ لیا ترجمان کے مطابق مجید بریگیڈ کا پنجگور میں آپریشن ابھی جاری ہے-

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل چینل پر نوشکی ایف سی ہیڈ کواٹر پر حملے میں حصہ لینے والے فدائین کی تصویر بھی شائع کی ہے-

فوٹو ھکل میڈیا

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوشکی آپریشن میں مجید بریگیڈ کے فدائین بدل بلوچ عرف ریاست، مراد آجو عرف بابا، انیل بلوچ عرف بالاچ، یاسر نور عرف سیف، عزیز بلوچ عرف بارگ، ابراھیم بلوچ عرف کبیر، دیدگ بہار عرف روف، بلال بلوچ عرف واحد جان اور میرین بلوچ عرف ذگرین شامل تھے۔

جئیند بلوچ نے کہا کہ مجید بریگیڈ کے حملے کے دوران محض نوشکی میں کم از کم ایک افسر سمیت 100 فوجی اہلکار ہلاک کیئے گئے اور کیمپ کا ایک حصہ تباہ کردیا گیا-

ترجمان نے کہا کہ رات بھر جاری رہنے والی اس آپریشن کے بعد آج صبح سویرے ہتھیار ختم ہونے کے بعد تنظیم کے تمام فدائین نے اپنی ہی گولیوں سے شہادت کے راستے کا چناؤ کیا۔

جئیند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پنجگور ایف سی کیمپ پر مجید بریگیڈ کا آپریشن سولہ گھنٹے گذرنے کے بعد تاحال جاری ہے ترجمان نے کہا ہے کہ نوشکی میں مجید بریگیڈ کے اپریشن پر مزید تفصیلات آج جاری کی جائینگی۔