قلات: فورسز کے ہاتھوں استاد سمیت پانچ افراد لاپتہ

865

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں جمعہ کے روز پاکستانی فورسز نے مختلف آبادیوں میں آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا –

تفصیلات کے منگچر خلق مجید شہید میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کیا –

لاپتہ کیے گئے پانچ افراد میں ایک شخص کی شناخت وطن ٹیچر ایسوسی ایشن قلات کے ضلعی صدر ماسٹر کفایت اللہ لانگو کے نام سے ہوئی ہے –

علاقائی ذرائع کے مطابق جمعہ کے علی الصبح فورسز کے اہلکار گھر گھر میں تلاشی لے رہے ہیں – جبکہ دیگر لاپتہ چار افراد کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکے –

دوسری جانب سرکاری سطح پر ابتک آپریشن کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے –

خیال رہے کہ رواں مہینے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 35 سے زائد افراد کی جبری گمشدگی کا رپورٹ سامنے آچکا ہے-