قلات: شور پارود میں فوجی آپریشن جاری

1803
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خاران، نوشکی اور قلات کے پہاڑی سلسلوں شور میں آج صبح سے پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے، علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بدستور دیکھی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح نوشکی خاران اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں پاکستان آرمی نے فضائی آپریشن شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔

آج جاری آپریشن میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔